ایشین گیمز، پاکستان اور بنگلادیش کل سیمی فائنل میں آمنے سامنے
یکم اکتوبر کو جاپان کے شہر نشین میں مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔
ایشین گیمز، پاکستان اور بنگلادیش کل سیمی فائنل میں آمنے سامنے
ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش کل، یکم اکتوبر کو جاپان کے شہر نشین میں مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد بہتر درجہ بندی کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بنگلادیش اور ملائیشیا کا کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا اور بنگلادیش بہتر درجہ بندی کے باعث آخری چار ٹیموں میں پہنچ گیا
موسم کی صورتحال بھی میچ کے لیے اہم ہوگی، کیونکہ ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل کے تمام چاروں میچ بارش سے متاثر ہوئے تھے۔ منتظمین کو امید ہے کہ بہتر موسمی حالات میں سیمی فائنل مکمل مقابلے کے ساتھ کھیلا جاسکے گا۔
پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے، جبکہ ٹیم میں صائم ایوب، حسن نواز، عثمان خان، معاذ صداقت، عرفات منہاس، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں
بنگلادیش کی قیادت لٹن داس کے پاس ہوگی۔ ٹیم میں تنزید حسن، توحید ہردوئے، رشاد حسین، مہدی حسن، نسوم احمد اور مصدق حسین جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مقابلے کے فاتح کو ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ ملے گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔