سونا فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا
تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
سونا فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا
کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے مقرر ہوگئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3 ہزار 379 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 91 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ بازار میں چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 191 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں 20 سینٹ کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 61 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔