وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی کردی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی، اطلاق یکم اکتوبر کیلئے ہے

October 1, 2026 · کامرس
پیٹرول کی قیمت میں 1.93، ڈیزل میں 4.21 روپے فی لیٹر کمی

پیٹرول کی قیمت میں 1.93، ڈیزل میں 4.21 روپے فی لیٹر کمی

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورت حال، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ رعایتی پیٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کو اپنے موبائل سے شناختی کارڈ اور گاڑی کا نمبر درج کر کے مخصوص نمبر پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔