عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن کی بحالی اور آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی میں بہتری آنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔

October 1, 2026 · کامرس
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں تقریباً 7 سے 8 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن کی بحالی اور آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی میں بہتری آنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 0.90 فیصد کمی کے بعد 89.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.67 فیصد کمی سے 97.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں 1.37 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102.30 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تیل کی سپلائی بحال ہونے کے عمل سے عالمی منڈی میں رسد سے متعلق دباؤ میں کمی آئی ہے، تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔