ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

October 1, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دیا، تاہم سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 45 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔