2 اکتوبر کیلئے پیٹرول 3 روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی

اوگرا کی منظوری، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق فوری ہوگا

October 2, 2026 · کامرس
2 اکتوبر کیلئے پیٹرول 3 روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی

2 اکتوبر کیلئے پیٹرول 3 روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی

وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو اکتوبر کیلئے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مختلف تاریخوں کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی مارکیٹ کے عوامل اور پریمیم ریٹس کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ابتدائی طور پر حکومت نے پیٹرول 14 پیسے فی لیٹر سستا کیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 387 روپے 40 پیسے ہو گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں عالمی مارکیٹ میں پلوٹس ریٹس اور دیگر معاشی عوامل کے باعث قیمتوں میں دوبارہ ردوبدل کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 1 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی۔