شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں ان کے ٹھکانوں اور سرگرمیوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ عزم استحکام کے تحت پائیدار امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔