ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا

پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

October 3, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا

ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا، تاہم نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث فائنل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شیریاس ائیر کی جانب سے پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سے مصافحہ نہ کرنے کا معاملہ بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔