ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا

رافت منہاس نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال نے بھی 2 بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

October 3, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے، یوں پاکستان کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف ملا۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ تلک ورما 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شیوم دوبے نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ارافت منہاس نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال نے بھی 2 بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے اننگز کے دوران ابتدائی چھ اوورز میں 81 رنز بنائے اور 8.6 اوورز میں 100 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا۔ تلک ورما نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔