فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہوگیا
ویمنز بگ بیش لیگ کا آئندہ سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں فاطمہ ثناء پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کریں گی۔
فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہوگیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو ویمنز بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے پرتھ اسکارچرز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اس معاہدے کے بعد وہ ندا ڈار کے بعد بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی خاتون کرکٹر بن جائیں گی۔
فاطمہ ثناء اس سال بیرونِ ملک مختلف نمایاں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ دی ہنڈرڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔
ویمنز بگ بیش لیگ کا آئندہ سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں فاطمہ ثناء پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کریں گی۔