حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع۔اہم فیصلوں کی توقع

پانچ وفاقی وزرا شریک،پیپلز پارٹی کے تین رہنما بھی موجود

October 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کل کا اجلاس بہت خوشگوار ماحول میں ہوا، آج بھی امید ہے کہ تمام فریقین خوشگوار ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ح گوہر خان، راجہ ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عکومت کی جانب سے وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن رضا نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی مذاکرات میں شریک ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔