ایشین گیمز:چین 341 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست

میزبان جاپان 83 طلائی سمیت مجموعی طور پر 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

October 4, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز:چین 341 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست

ایشین گیمز:چین 341 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں میڈلز ٹیبل پر چین کی برتری برقرار ہے، چین مجموعی طور پر 341 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

چین نے اب تک 169 طلائی، 89 چاندی اور 83 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ میزبان جاپان 83 طلائی سمیت مجموعی طور پر 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی کوریا 150 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے ایشین گیمز میں اب تک 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، جس کے باعث قومی دستہ میڈلز ٹیبل پر 28ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں مزید تمغوں کے فیصلے ہونے کے ساتھ میڈلز ٹیبل میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔