نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے

ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ میں نیول بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا

October 5, 2026 · بام دنیا

ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نائیجیریا کے وزیر ہوابازی کے مطابق پیر کے روز جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سمیت مجموعی طور پر 32 افراد سوار تھے۔

وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو کے مطابق ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب تباہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد افراد کی ہلاکت کا خد