جنوبی بلوچستان میں 15 آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں

October 5, 2026 · قومی

جنوبی بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران گرفتار 435 افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔