شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

October 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی کارروائی کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ عزمِ استحکام کے تحت پائیدار امن کا قیام حکومت کی ترجیح ہے۔