پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ملتوی
ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،بورڈ کنٹرولر
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ملتوی(فائل فوٹو)
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک کے ضمنی امتحانات کے بعض پرچے ملتوی کردیے گئے۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات دوم 2026 کے تحت 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے تمام پرچے مؤخر کیے گئے ہیں۔
بورڈ کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں سے متعلق پشاور بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلان کا انتظار کریں۔