حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امیدہے، فواد چودھری

جب ملک میں بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو سیاسی استحکام بھی ضروری ہے، کیونکہ ایسے اقدامات کے ملکی نظام اور عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

October 6, 2026 · قومی
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امیدہے، فواد چودھری(فائل فوٹو)

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امیدہے، فواد چودھری(فائل فوٹو)

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا مثبت پیش رفت ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے، جو وزارت خارجہ کا ایک اہم فیصلہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بھی ایک بڑا فیصلہ زیرِ بحث ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب ملک میں بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو سیاسی استحکام بھی ضروری ہے، کیونکہ ایسے اقدامات کے ملکی نظام اور عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اگلے 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو پہلے بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس کے بعد ملاقات کا معاملہ بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔