بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے استعفیٰ دے دیا
کپتانی چھوڑنے کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
نئی دہلی میں بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ اس سفر سے کئی سال کی یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جائزہ میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور کی جگہ سمرتی مندھانا کو ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
کپتانی چھوڑنے کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔