عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا
امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تیل کی مضبوط برآمدات کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ بڑھا اور خام تیل سستا ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب لندن برینٹ کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آکر 99 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں رسد سے متعلق خدشات بھی کم ہوئے ہیں۔