جادوگر میسی کا ارجنٹینا کے شائقین کو جذباتی الوداع
میسی کو الوداع کہنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین موجود تھے، جنہوں نے اپنے محبوب کپتان کا بھرپور استقبال اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
جادوگر میسی کا ارجنٹینا کے شائقین کو جذباتی الوداع
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی نے ارجنٹینا کے شائقین کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا۔
بیونس آئرس کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری بین الاقوامی میچ میں میسی نے شاندار گول اسکور کیا، جبکہ ارجنٹینا نے بینن کو تین صفر سے شکست دے دی۔
میسی کو الوداع کہنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین موجود تھے، جنہوں نے اپنے محبوب کپتان کا بھرپور استقبال اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران میسی نے ارجنٹینا کو 2022 کا عالمی کپ جتوایا۔ عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد میسی نے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے ساتھ ایک شاندار اور یادگار سفر مکمل کیا۔