سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی سیشن آج سے شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

October 7, 2026 · اسپورٹس
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی سیشن آج سے شروع(فوٹو سوشل میڈیا ایکس)

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی سیشن آج سے شروع(فوٹو سوشل میڈیا ایکس)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باقاعدہ تربیتی سیشن کا آغاز کرے گی۔

مہمان سری لنکن ٹیم اس سے قبل راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کرچکی ہے، جہاں کھلاڑیوں نے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور ٹریننگ کی۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی قومی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔

خواجہ نافع کو وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ معاذ صداقت، نسیم شاہ، صائم ایوب اور نوجوان رضا اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔