حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگا دی
حسن نواز نے ایک ساتھ 62 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں 49ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگا دی( فائل فوٹو)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
حسن نواز نے ایک ساتھ 62 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں 49ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
نئی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن پہلے جبکہ ان کے ہم وطن ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب بھی ایک درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھے اور جوز بٹلر پانچویں نمبر پر ہیں۔
بھارت کے شریاش ایئر نے 18 درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان نے پاکستان کے ابرار احمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ابرار احمد اب دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی عالمی درجہ بندی میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے صائم ایوب دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر ہیں۔