قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ
واقعہ قطر کے ساحل سے تقریباً 51 ناٹیکل میل دور پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ
قطر کے شمالی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں بعض افراد کے زخمی یا جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق واقعہ قطر کے ساحل سے تقریباً 51 ناٹیکل میل دور پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایجنسی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ممکنہ جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اب تک زخمیوں یا جاں بحق افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حکام کی جانب سے متاثرہ آئل ٹینکر کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ واقعے کی نوعیت اور حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔