شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پالنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

October 8, 2026 · اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک(فائل فوٹو)

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک(فائل فوٹو)

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی عزمِ استحکام کے تحت شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پالنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، جبکہ متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔