پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری مکمل
سعدیہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کا سامنا کر رہی تھیں، جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری مکمل
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں سرجری کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کا سامنا کر رہی تھیں، جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد سعدیہ اقبال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ری ہیب کا مرحلہ مکمل کریں گی۔ انہیں مکمل طور پر کرکٹ ایکشن میں واپسی کے لیے تقریباً تین ماہ درکار ہوسکتے ہیں۔
سعدیہ اقبال کی بحالی اور صحت یابی کے عمل کو طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ ری ہیب مکمل ہونے اور طبی جائزے کے بعد کیا جائے گا۔