ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان،عباس آفریدی کپتان برقرار

تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی

October 9, 2026 · اسپورٹس
ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان،عباس آفریدی کپتان برقرار

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان،عباس آفریدی کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو کپتان کی ذمہ داریاں برقرار رکھی گئی ہیں۔

تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔

اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔

قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ہونے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس بار بھی شائقین کو قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔