وسیم اکرم دلجیت دوسانجھ کی گلوکاری کے معترف ہوگئے
دلجیت ایک بڑے فنکار ہیں اور ان کی موسیقی اور گلوکاری انہیں بہت پسند ہے۔ سابق کپتان نے انہیں ایک بہترین اسٹار بھی قرار دیا۔
وسیم اکرم دلجیت دوسانجھ کی گلوکاری کے معترف ہوگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں خاتون صحافی کو وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جواب میں سابق کپتان نے دلجیت دوسانجھ کا نام لیا اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان دنوں دلجیت دوسانجھ ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت ایک بڑے فنکار ہیں اور ان کی موسیقی اور گلوکاری انہیں بہت پسند ہے۔ سابق کپتان نے انہیں ایک بہترین اسٹار بھی قرار دیا۔
وسیم اکرم کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں کرکٹ اور موسیقی کے مداح اس پر اپنے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں۔