پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 11 اکتوبر، جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 13 اکتوبر کو ہوگا

October 9, 2026 · اسپورٹس
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ آج 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 11 اکتوبر، جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 13 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے شائقین کرکٹ کی توجہ راولپنڈی پر مرکوز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو کے ذریعے براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے علاوہ ویب سائٹ استعمال کرنے والے شائقین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی سی بی لائیو پر براہ راست میچز کے ساتھ ہائی لائٹس، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، تجزیے اور کرکٹ سے متعلق خصوصی مواد بھی دستیاب ہوگا۔ اس پلیٹ فارم پر لائیو میچز کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور سابقہ مقابلوں کا مواد بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شائقین کو کرکٹ سے منسلک رکھنے کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کی گئی تھی۔