سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شمولیت کا امکان کم ہے
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی(فائل فوٹو)
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے، جبکہ رضا اللہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری خواجہ نافع کو سونپی جا سکتی ہے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع، شاداب خان، رضا اللہ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور سلمان مرزا شامل ہو سکتے ہیں۔
تاہم قومی ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔