پہلا ٹی ٹوئنٹی:سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ (فائل فوٹو)
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور رضا اللہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان کوشل مینڈس، لہرو اودارا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔