دوسرا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

سری لنکا نے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے.

October 11, 2026 · اسپورٹس
ٹاس ہو رہا ہے

ٹاس ہو رہا ہے

راولپنڈی:تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان کی ٹیم میں رضا اللّٰہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ خواجہ نافع وکٹ کیپر ہوں گے۔

تین میچز کی سیریز میں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔