دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

معاذ صداقت 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

October 11, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ وکرما سنگھے نے 29 اور کامیندو مینڈس نے 23 رنز بنائے۔

سینتھ جے وردنا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔ لاہیرو اڈارا 5 اور سہان آراچیگے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3، سلمان مرزا نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشنا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔