عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.27 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں تقریباً 2 ڈالر اضافے کے بعد منگل کو تیل کی قیمتیں دوبارہ نیچے آگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.27 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 106.65 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جو 15 ستمبر کے بعد اس کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔