پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہو کر 276 روپے 95 پیسے پر آ گئی، جو اس سے قبل 276 روپے 97 پیسے تھی۔

October 13, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہو کر 276 روپے 95 پیسے پر آ گئی، جو اس سے قبل 276 روپے 97 پیسے تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 782 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔