پنجاب کے مزید 3 محکموں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری
محکمہ تعمیرات و مواصلات کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ ایکسائز کو ایک ارب 20 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
October 13, 2026 · قومی
پنجاب کے مزید 3 محکموں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری
پنجاب کے محکمہ خزانہ نے مزید تین سرکاری محکموں کے لیے بجٹ جاری کردیا ہے، جس کے تحت تعمیرات و مواصلات، ایکسائز اور صنعت کے محکموں کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ تعمیرات و مواصلات کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ ایکسائز کو ایک ارب 20 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
اسی طرح محکمہ صنعت کے لیے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔