پی ٹی آئی اب نہ کہیں ہے اور نہ کہیں ہوگی، فیصل ووڈا

400 افراد کو لے جا کر طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی۔ بہت سے حقائق موجود ہیں جنہیں وہ چھپانا نہیں چاہتے۔

October 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
خیبرپختونخوا میں 180 دن میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا،وہ بھول جائیں گے، فیصل ووڈا

خیبرپختونخوا میں 180 دن میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا،وہ بھول جائیں گے، فیصل ووڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 180 دن کے اندر عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اور لوگ ماضی کی صورتحال بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ علم کی بنیاد پر بات کرتے ہیں اور گزشتہ تین سے چار سال کے دوران کی گئی پیشگوئیوں میں اللہ نے ان کی عزت رکھی ہے۔پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ایسی سوچ والے لوگوں کی بھی ہم نسلیں تباہ کردیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ کر جوتے بنائیں گے، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کہہ رہاہوں کہ نسل تباہ کردیں گے، ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایاکرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی روزمیں کارکردگی دکھنا ہوگی، میں آپکوہرماہ کارکردگی سے آگاہ کروں گا، ہوسکتاہے کہ دہشتگردی تھوڑی اٹھے، ہمارے لیے ایک سواسی دن بہت اہم ہے، یہ ہارٹ ون ہے اورہارٹ فائیوبھی ہوسکتاہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ لیڈرزکی حالت دیکھیں کھڑے ہونہیں سکتے انگریزی بول نہیں سکتے، کہتے ہیں کہ لیڈر کو جنگ پر بریفنگ دی وغیرہ، اگر ابھی کابینہ نہ چل سکی تو کے پی میں اورلوگ آئیں گے، چھ سو آدمیوں کے ساتھ آپ نکلے تھے۔

فوج قربانیاں بھی دے، کامیابیاں بھی دے، ڈیفالٹ سے بھی بچائے، سرمایہ کاری بھی لائے، دہشتگردی سے بھی لڑے، جنگ بھی جیتے، اور جمہوری لوگوں کی بات کیا ہوتی ہے۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جو تمہاری جمہوریت کی لاش کو لے کر چل رہے ہیں

195 فیصد دہشت گردی بڑھی اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ،شہیدوں کے حوالے سے منفی بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے، جمہوریت کیلئے بچہ جمہوری لانا پڑے گا،خیبر پختونخوا کے عوام اس لیے باہر نہیں نکلے کہ وہ تھک چکے ہیں،گزشتہ48 گھنٹے میں پی ٹی آئی کے 8 لوگ میرے ساتھ تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے آفریدی کو ٹریپ کرکے گرفتار نہیں کرایا، وہ گھٹیا سیاستدان نہیں ہیں، مولانا کو جب پتا چلے گا کہ اب ریلیف مل رہا ہے تو وہ بھی سمجھ جائیں گے

بانی پی ٹی آئی نے جو سیاست سکھائی وہی کررہا ہوں، وہ پیری مریدی میں پڑ گئے،جو سیاستدان دہشت گردی کا ساتھ دیں گے انہیں سیاسی طو رپر ٹھوک دیں گے ۔آج میں سبجیکٹ ون پر رہوں گا، ٹو پر نہیں جائو ںگا، ری بوڈ پر بہت ساری چیزیں ڈیلیٹ بھی ہوتی ہیں۔ فیلڈ مارشل ہمیں کامیابیاں لا کر دے رہے ہیں ان کی قدر کریں ۔