بلاول بھٹو کا بیان سیاسی منافقت ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا کرارا جواب

سخت ردعمل، بلاول اپنے والد کو ایوان صدر سے نکالیں، نئے صوبوں کا مطالبہ آئینی حق ہے۔

November 18, 2026 · قومی
بلاول بھٹو کا بیان سیاسی منافقت ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا کرارا جواب

بلاول بھٹو کا بیان سیاسی منافقت ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا کرارا جواب

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی منافقت قرار دے دیا ہے۔ مرکزی رہنما زاہد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول اپنے والد کو ایوان صدر سے نکالیں پھر کوئی بات کریں، کیونکہ ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں چل سکتے۔

ایم کیو ایم رہنما نے سوال اٹھایا کہ جو جماعت آئینی ترامیم پر اس وقت الحمدللہ کہہ رہی تھی، وہ ایک سال بعد اب انا للّٰہ کیوں پڑھ رہی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا حالیہ بیان کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کا نہیں بلکہ کسی مافیا ڈان کی زبان لگتا ہے۔ زاہد ملک کے مطابق بلاول نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی سیاسی جاگیر چھینی گئی تو وہ خون بہائیں گے، لیکن یہ واضح رہے کہ نئے صوبوں کا مطالبہ آئینی ہے اور عوامی مطالبات کو دھمکیوں کے ذریعے ہرگز نہیں دبایا جا سکتا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نئے صوبوں کا قیام دراصل عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے، اس لیے بلاول کو سندھ میں اپنی 18 سالہ حکمرانی کا حساب دینا چاہئے۔ ایم کیو ایم کی قیادت کا عزم ہے کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے اپنی آئینی اور سیاسی جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گی۔