1971ء کی جنگ میں بہاری کمیونٹی اور پاکستانیوں پر بھارتی مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں

مکتی باہنی کی دہشت گردی، محمد علاءالدین کی ہولناک آپ بیتی سامنے آگئی

November 18, 2026 · قومی
1971ء کی جنگ میں بہاری کمیونٹی اور پاکستانیوں پر بھارتی مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں

1971ء کی جنگ میں بہاری کمیونٹی اور پاکستانیوں پر بھارتی مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں

1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی سمیت محب وطن پاکستانیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔ دہشت گرد مکتی باہنی نے نہتے، بے گناہ اور محب وطن پاکستانیوں خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھا کر درندگی کی بدترین مثال قائم کی، جبکہ اس پورے عمل کو بھارتی سرپرستی حاصل تھی۔

بہاری کمیونٹی کے محمد علاءالدین بھی اُن بہادر پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا سب کچھ لٹا دیا۔ بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کی درندگی سے متاثرہ علاءالدین نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے پورے ملک میں آگ و خون کا دریا بہایا، اور ہم نے انتہائی مشکل حالات میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی۔

دستاویزات اور متاثرہ شخص کے بیانات کے مطابق چٹاگانگ میں ظلم کی ایسی ہولناک کیفیت تھی کہ متاثرہ افراد نے 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کیں، جبکہ بے شمار لاشیں سڑکوں پر موجود تھیں جنہیں مقامی افراد نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا۔ محمد علاءالدین نے مزید بتایا کہ مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کے دہشت گردوں نے ملک بھر میں تباہ کن صورتحال قائم کر رکھی تھی۔