اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کی ہلاکت، اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کا ملک گیر تحریک کا اعلان
انوکھا احتجاج، طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ، انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کی ہلاکت، اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کا ملک گیر تحریک کا اعلان
اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طالبعلم کی مبینہ طور پر آوارہ کتے کے حملے میں ہلاکت کے واقعے کے خلاف اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس اندوهناک واقعے کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران طلباء رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اس واقعے پر انصاف کے حصول تک ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کا نعرہ لگاتے ہوئے ملک بھر کی تمام جامعات میں طلباء یونینز فوری طور پر بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں اپنی موروثی سیاست کو بچانے کے لیے طلباء یونینز کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ نے ملک بھر میں طلباء کے حقوق کے تحفظ اور یونینز کی بحالی کے لیے ایک وسیع ملک گیر تحریک چلانے کا بھی باضابطہ اعلان کیا ہے۔