مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

حادثہ کار ڈرائیور کی دورانِ سفر سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

October 13, 2026 · قومی
مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار میں تین افراد سوار تھے، جو تصادم کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ تینوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی دورانِ سفر سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔