ہزارہ ایکسپریس وے پر حادثہ،کانسٹیبل پرویز اور دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

وٹروے پولیس اور ریسکیو حکام نے لاشیں اور زخمی کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا

October 13, 2026 · قومی

ہزارہ ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہونے والی کولئی پالس کے ڈی ایس پی حیات خان کی گاڑی کی تصویر۔

مانسہرہ ہزارہ ایکسپریس وے پر مانسہرہ کے قریب ہاتھی میرا کے مقام پر بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں کولئی پالس کے ڈی ایس پی کے گنر کانسٹیبل پرویز اور دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

موٹروے پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں کولئی پالس کے ڈی ایس پی حیات خان کے گنر کانسٹیبل پرویز جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈی ایس پی حیات خان محفوظ رہے۔ حادثے میں دو سگے بھائی بھی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال (کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال) مانسہرہ منتقل کردیا