پی ٹی آئی اب نہ کہیں ہے اور نہ کہیں ہوگی، فیصل ووڈا

400 افراد کو لے جا کر طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی۔ بہت سے حقائق موجود ہیں جنہیں وہ چھپانا نہیں چاہتے۔

October 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
خیبرپختونخوا میں 180 دن میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا،وہ بھول جائیں گے، فیصل ووڈا

خیبرپختونخوا میں 180 دن میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا،وہ بھول جائیں گے، فیصل ووڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 180 دن کے اندر عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اور لوگ ماضی کی صورتحال بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ علم کی بنیاد پر بات کرتے ہیں اور گزشتہ تین سے چار سال کے دوران کی گئی پیشگوئیوں میں اللہ نے ان کی عزت رکھی ہے 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ہر صورت میں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں،خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں، دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کے حوالے سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، پاک فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔  ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایاکرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے سوالات کیے جائیں گے، اب خیبر پختونخوا میں نیا سیٹ اپ آ گیا ہے، گورنر فیصل کنڈی کو واضح کہتا ہوں اب ناکامی کا کوئی اور آپشن نہیں، فیلڈ مارشل کو پسِ منظر سے ہٹ کر کھل کر سپورٹ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی روزمیں کارکردگی دکھنا ہوگی، میں آپکوہرماہ کارکردگی سے آگاہ کروں گا، ہوسکتاہے کہ دہشتگردی تھوڑی اٹھے، ہمارے لیے ایک سواسی دن بہت اہم ہے، یہ ہارٹ ون ہے اورہارٹ فائیوبھی ہوسکتاہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناکام ہوئے تو دوسرے آئیں گے، جو شہید کے خلاف بات کرے گا، اب ہم اس کی بھی زبان کھینچ لیں گے۔

انہوں نے پوچھا کہ کس نے کہا کہ لیڈر نہیں تو پاکستان نہیں، پاکستان ہمیشہ رہے گا، کوئی کسی کا نعرہ لگا دے اور اس کے پیچھے چل پڑیں، ایسا اب نہیں ہوگا، قائدِ اعظم کے پاکستان کا حشر نشر کر دیا گیا، اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

فوج قربانیاں بھی دے، کامیابیاں بھی دے، ڈیفالٹ سے بھی بچائے، سرمایہ کاری بھی لائے، دہشتگردی سے بھی لڑے، جنگ بھی جیتے، اور جمہوری لوگوں کی بات کیا ہوتی ہے۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جو تمہاری جمہوریت کی لاش کو لے کر چل رہے ہیں

فیصل واوڈا نے کہا کہ 60 دن کے اندر نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے، عوام اب نعروں پر نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ دے گی۔

195 فیصد دہشت گردی بڑھی اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ،شہیدوں کے حوالے سے منفی بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے،

جمہوریت کیلئے بچہ جمہوری لانا پڑے گا،خیبر پختونخوا کے عوام اس لیے باہر نہیں نکلے کہ وہ تھک چکے ہیں،گزشتہ48 گھنٹے میں پی ٹی آئی کے 8 لوگ میرے ساتھ تھے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہتا ہوں، پارٹی ختم، شو ختم ہو گیا، پارٹ ون آ گیا ہے، پارٹ ٹو، تھری اور فور بھی ہے، فائیو بھی آ سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آفریدی کو ٹریپ کرکے گرفتار نہیں کرایا، وہ گھٹیا سیاستدان نہیں ہیں، مولانا کو جب پتا چلے گا کہ اب ریلیف مل رہا ہے تو وہ بھی سمجھ جائیں گے

انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہیں جو مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کو بتائی اور دکھائی جائیں گی، پاکستان کی ترقی میں صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف زرداری بڑے ہیں، ذاتی تعلقات بھی ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کے پی کے ذریعے ہم ری بوٹ یا ری سٹارٹ کے آپشن دیکھ رہے ہیں، سپہ سالار نے جو ہمیں کامیابی دی، ان کی اور شہدا کی قدر کرنا ہوگی، امید ہے گورنر فیصل کریم کنڈی کام کر کے دکھائیں گے۔