امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کے مثبت پیغامات ملے ہیں، عباس عراقچی

یمن میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہیں

October 18, 2026 · بام دنیا
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کے مثبت پیغامات ملے ہیں، عباس عراقچی

امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کے مثبت پیغامات ملے ہیں، عباس عراقچی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی نظام میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور توانائی، تجارت اور کرنسی کے شعبوں میں نئی صف بندیاں سامنے آنے والی ہیں۔

باقر قالیباف کے مطابق چین کا عالمی نظام میں بڑی تبدیلیوں سے متعلق مؤقف بھی اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جاری تبدیلیاں عالمی طاقتوں کے تعلقات اور معاشی نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی دہرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہیں۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ معاملات میں عقل مندی اور سمجھ داری سے کام لے۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اسلامی ممالک کے اتحاد کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران بھی اس عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات سے وہ تاحال آگاہ نہیں ہیں۔