پولیو بھی پلوشہ شہزادی کا عزم نہ توڑ سکا، ہائی کورٹ کی وکیل بن گئیں

جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ پولیو کے باعث جسمانی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے تعلیم کا سفر جاری رکھا

October 18, 2026 · قومی
پولیو بھی پلوشہ شہزادی کا عزم نہ توڑ سکا، ہائی کورٹ کی وکیل بن گئیں

پولیو بھی پلوشہ شہزادی کا عزم نہ توڑ سکا، ہائی کورٹ کی وکیل بن گئیں

کوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دے کر ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

کوئٹہ: عزم، حوصلے اور مسلسل محنت کی مثال قائم کرتے ہوئے کوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے ثابت کر دیا کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ پولیو کے باعث جسمانی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے تعلیم کا سفر جاری رکھا اور ہائی کورٹ کی وکیل بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پلوشہ شہزادی کو صرف 4 سال کی عمر میں پولیو ہو گیا تھا، جس کے باعث ان کا بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہو گئے۔ تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور محنت و لگن کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرکے وکالت کے شعبے میں جگہ بنائی۔

پلوشہ شہزادی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں بعض ساتھیوں نے ان کے وکالت کے پیشے کو اختیار کرنے کی مخالفت کی، لیکن آج وہی لوگ ان کی صلاحیتوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معذور افراد بھی قانون سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ اگر خاندان کی حمایت اور حوصلہ افزائی حاصل ہو تو مشکلات کے باوجود منزل تک پہنچنا ممکن ہے۔

پلوشہ شہزادی اب مقابلے کا امتحان پاس کرکے مجسٹریٹ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا مقصد نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے بلکہ دیگر خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی امید اور حوصلے کی مثال بننا ہے۔