پی ٹی آئی اب براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر نے پالیسی واضح کر دی

وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا، حکمران اپنے کیے کا خود سامنا کریں گے۔

October 18, 2026 · قومی
پی ٹی آئی اب براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر نے پالیسی واضح کر دی

پی ٹی آئی اب براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر نے پالیسی واضح کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہِ راست کسی سے مذاکرات نہیں کرے گی،

اس حوالے سے آئندہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا، حکمران اپنے کیے کا خود سامنا کریں گے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے ممکنہ اقدام کے خلاف بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہر فورم پر ان اقدامات کا مقابلہ کرے گی۔