شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے 1184 امیدواروں کا ریکارڈ مشکوک

64 امیدواروں کا ریکارڈ درست اور قانونی پایا گیا ہے۔

October 18, 2026 · قومی
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے 1184 امیدواروں کا ریکارڈ مشکوک

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے 1184 امیدواروں کا ریکارڈ مشکوک

خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ایل ایل بی پروگرام کے 1184 امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ کو جانچ پڑتال کے بعد مشکوک قرار دے دیا ہے، جبکہ 64 امیدواروں کا ریکارڈ درست اور قانونی پایا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تعلیمی ریکارڈ کی جانچ کے لیے 11 اپریل 2026 کو انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس نے امیدواروں کے امتحانی ریکارڈ، حاضری اور مالی دستاویزات کا جائزہ لیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل ایل بی کے تین سالہ پروگرام کے 2016، 2017 اور 2018 کے مجموعی طور پر 658 امیدواروں کا ریکارڈ مشکوک قرار دیا گیا، جبکہ پانچ سالہ پروگرام کے 2017 کے بیچ سے تعلق رکھنے والے 526 امیدوار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جانچ کے دوران سامنے آنے والے متنازع ریکارڈ کی بنیاد پر متعلقہ امیدواروں کے نتائج، ٹرانسکرپٹس اور ڈگریوں کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ امیدواروں کی فہرستیں بار کونسلز، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور الحاق شدہ لا کالجز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے یہ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔