ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ کے لیے امداد میں کٹوتی،خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی
فنڈزکی کمی کےباعث غزہ میں امداد کم،14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا سامناکررہے ہیں
فنڈز کی کمی کی باعث غزہ کےلیے خوراک کی فراہمی کم کی گئی، ورلڈ فوڈ پروگرام/ فائل فوٹو
اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کے لیے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کرتے ہوئے امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے کم کرکے 11 لاکھ کردی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کے لیے خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، جبکہ روزانہ تیار کیے جانے والے کھانوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ کردی گئی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کے دشوار گزار علاقوں میں بعض خاندانوں کو دو دن میں ایک بار کھانا فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ غزہ میں 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔
ادارے کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی کم کی گئی ہے۔