ُپنجاب میں اے آئی کلاسز اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز پر پابندی کا اعلان

خفیہ کیمروں والی عینکوں،پین اور گھڑیوں کے استعمال پر پابندی،خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی

October 19, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے اے آئی کلاسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز پر پابندی عائد کردی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جاسوسی کے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خفیہ کیمروں سے لیس روزمرہ استعمال کی اشیاء کے غیر قانونی استعمال پر سخت سزا ہوگی۔