مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں امن کا معاہدہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،مستقبل کی دنیا جنگوں سے پاک ہو

October 19, 2026 · قومی

افائل فوٹو

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ ہمارے خطے کے لیے بہت مشکل رہے، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ پوری دنیا کے لیے پریشان کن تھی۔ پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ذاتی کوششیں رنگ لائیں اور مذاکرات کا دروازہ کھلا۔ انہیں بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان نے ہمت نہیں ہاری، جبکہ پاکستان اور قطر نے امن کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن ایک ملاقات سے حاصل نہیں ہوسکتا۔ ہماری خواہش ہے کہ مستقبل کی دنیا جنگوں سے پاک ہو۔