یمنی سرکاری افواج کے فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کا بڑا حملہ ، 53 افراد ہلاک ، 200 زخمی

کیمپ میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر تین بیلسٹک میزائل داغے

October 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

صنعا: یمن کے صوبہ شبوہ میں یمنی سرکاری افواج کے ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 53 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثیوں نے کیمپ میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر تین بیلسٹک میزائل داغے۔حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حوثی تسلیم شدہ یمنی حکومت سے منسلک مراکز اور سعودی قیادت والے اتحاد سے وابستہ افواج کو بارہا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس سے قبل حوثیوں نے ’المعاشیق محل‘ پر پانچ بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی قیادت والے اتحاد کا آپریشنل مرکز ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ محل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتی ہیڈ کوارٹر ہے۔